کا سروے (migraines) پاکستانی کمیونٹیز کے لیے سر کے درد اور درد شقیقہ

Closed 18 Apr 2025

Opened 3 Feb 2025

Overview

(migraines) پاکستانی کمیونٹی میں سرکے درد اور درد شقیقہ 

کی وجوہات اور اثرات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے اور اس کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دینے کے طریقوں کی نشاندہی کرنے کے لیے برمنگھم سٹی کونسل کا پبلک ہیلتھ ڈویژن ایک پروجیکٹ چلا رہا ہے۔ 

اس منصوبے کو 'برمنگھم کلچرلی انٹیلیجنٹ اپروچ ٹو ہیڈیک ڈس آرڈر ان پاکستانی کمیونٹیز'(بی سی آئی اے ایچ پی) کا نام دیا گیا ہے۔ 

یہ سروے اس پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا ایک حصہ ہے اور اس سے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ سرکے درد اور درد شقیقہ سے متاثرہ ہر شخص پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو بار بار سرکے درد یا درد شقیقہ کا سامنا ہو اور آپ برمنگھم میں رہتے ہوں تو ہم آپ کے بہت مشکور ہوں گے اگر آپ اپنے تجربات کو سمجھنے میں ہمیں  مدد دینےکے لیے سروے کے سوالات کا جواب دیں۔ اس سے ہمیں اس امر کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ آگاہی پیدا کرنے اور مدد دینے کے لیے فراہم کردہ کوئی بھی معلومات اتنی ہی مفید ہوں جتنی کہ آپ کو ان کی ضرورت ہو۔ 

اس سروے کو مکمل کرنے پر تقریباً 15-10منٹ لگیں گے۔ 

ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ 2018 اور جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشنز (جی ڈی پی آر) کے مطابق اس سروے کے نجی اعداد و شمار کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کیا جائے گا اور ان کو برمنگھم سٹی کونسل کے پاس رکھا جائے گا۔ اس سروے کے ذریعے جمع کردہ نجی اعداد و شمار کو کسی دوسری تنظیم کے ساتھ شیئر نہیں کیا جائے گا۔ آپ کے جوابات کو صرف برمنگھم کلچرلی انٹیلیجنٹ اپروچ ٹو ہیڈ ہیک ڈس آرڈر ان پاکستان کمیونٹیز (بی سی آئی اے ایچ پی) کے پروجیکٹ کے لیے استعمال کیا جائے گا اور ان کو خفیہ رکھا جائے گا۔  جوابات کو گمنام رکھا جائے گا اور افراد کی شناخت نہیں کی جائے گی۔ 

Iگر آپ برمنگھم سٹی کونسل کی ڈیٹا پروٹیکشن پالیسی کے بارے میں مزید معلومات حاصل

www.birmingham.gov.uk/privacy کرنا چاہتے ہوں تو مہربانی فرما کر ملاحظہ فرمائیں

آپ سروے کو پُر کرکے برمنگھم سٹی کونسل کو بالا میں بیان کردہ مقاصد کے لیے ڈیٹا استعمال کرنے کی اجازت دے رہے/رہی ہیں۔ 

Areas

  • All Areas

Audiences

  • Anyone from any background

Interests

  • Care & Support for Adults
  • Older people issues
  • Health & Wellbeing
  • Health Services
  • Health Conditions
  • Health Information